مہر خبررساں ایجنسی نے یمن الآن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عمان کے وزير خارجہ یوسف بن علوی نے کہا ہے کہ یمن میں غیر ملکی مداخلت کی وجہ سے حالات خراب ہوئے ہیں ورنہ یمن کے سیاسی گروہ یمن کا بحران حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عمان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ کی وجہ سے جو انسانی المیہ وجود میں آیا ہے عمان کو اس پرسخت تشویش ہے اور عمان کا اس بات پر یقین ہے کہ یمن کے سیاسی گروہ یمن کے بحران کو حل کرنے پر قادر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یمن میں القاعدہ اور داعش دہشت گرد گروہون کی سرگرمیاں پورے خطے کے لئے خطرے کا باعث ہیں اور یمن جنگ سے صرف دہشت گردوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
عمان کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ یمن میں غیر ملکی مداخلت کی وجہ سے حالات خراب ہوئے ہیں ورنہ یمن کے سیاسی گروہ یمن کا بحران حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
News ID 1858637
آپ کا تبصرہ